سونے کی قیمت تاریخ کی بلند سطح پر،فی تولہ 2 لاکھ 80 ہزار 900 پر جاپہنچا

18 اکتوبر 2024

مقامی و عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 80 ہزار 900 روپے پرجاپہنچی ہے ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کے نمایاں اضافے سے پہلی بار 2700 ڈالر کی سطح عبور کرکے 2712 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار روپے کے نمایاں اضافے سے پہلی بار 2 لاکھ 80 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 2572 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 826 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی قیمت 700 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

عالمی سطح پر جمعہ کو سونے کی قیمت پہلی بار 2700 ڈالر فی اونس کی سطح عبور کر گئی کیونکہ امریکی انتخابات کی بے یقینی اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال نے محفوظ سرمایہ کاری کی مانگ کو بڑھا دیا، جب کہ نرم مالیاتی پالیسی کے ماحول نے بھی اس اضافے کو مزید تقویت دی۔

سونے نے بڑھتی ہوئی امریکی ڈالر کی قدر کو نظرانداز کردیا ہے اور ہر موقع پر اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔ نیو یارک سے تعلق رکھنے والے آزاد دھاتوں کے تاجر تائی وانگ نے کہا کہ یہ صرف ایک بیل مارکیٹ ہے جس میں تھمنے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔

راتوں رات جاری ہونے والے امریکی اقتصادی اعداد و شمار نے مضبوط معیشت کی طرف اشارہ کیا ، جس نے امریکی ڈالر اور خزانے کے منافع میں اضافہ کیا۔ لیکن تاجروں کو اب بھی نومبر میں فیڈرل ریزرو کی شرح میں کٹوتی کا 90 فیصد امکان نظر آتا ہے۔

راتوں رات جاری ہونے والے امریکی اقتصادی اعدادوشمار نے مضبوط ہوتی ہوئی معیشت کی نشاندہی کی، جس سے امریکی ڈالر اور ٹریژری بانڈز کی شرح منافع میں اضافہ ہوا۔ لیکن تاجروں کا اب بھی ماننا ہے کہ نومبر میں فیڈرل ریزرو کے شرح سود میں کمی کا 90 فیصد امکان ہے۔

Read Comments