سونے کی فی تولہ قیمت پہلی بار 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے پر جاپہنچی

  • دس گرام سونا 600 روپے اضافے سے پہلی بار 2 لاکھ 38 ہزار 254 روپے کا ہوگیا
17 اکتوبر 2024

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کے اضافے سے 2682 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 700 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 600 روپے اضافے کے بعد پہلی بار 2 لاکھ 38 ہزار 254 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی قیمت 2200 روپے نمایاں اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 77 ہزار 200 روپے پر جاپہنچی تھی ۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی۔

Read Comments