شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس کی بدولت سرمایہ کاروں کا جوش و خروش برقرار رہنے کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار کے آغاز میں انڈیکس اتار چڑھاؤ کا شکار رہا جس کے کچھ حد تک فروخت کے رحجان نے انڈیکس کو دن کی کم ترین سطح 84,856.21 پوائنٹس تک پہنچا دیا۔
تاہم بعد کے گھنٹوں میں زبردست خریداری دیکھنے میں آئی جس نے انڈیکس کو انٹرا ڈے کی بلند ترین سطح 85,893.99 پوائنٹس پر پہنچا دیا۔کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 578.96 پوائنٹس یا 0.68 فیصد اضافے کے ساتھ 85,840.34 پر بند ہوا۔
بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکورٹیز نے اپنی پوسٹ مارکیٹ رپورٹ میں کہا کہ فرٹیلائزر اور ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی) کے شعبوں میں تیزی دیکھی گئی، شنگھائی تعاون تنظیم کے جاری سربراہ اجلاس کی بدولت سرمایہ کاروں کا جوش و خروش بہت زیادہ رہا اور بہت سے لوگ سرمایہ کاری کے نئے مواقع کی توقع کر رہے ہیں۔
ایم اے آر آئی، ای ایف ای آر ٹی، او جی ڈی سی، اے ٹی آر ایل اور ایف ایف سی نے مجموعی طور پر 425 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔
پیر کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 222.02 پوائنٹس کی کمی سے بند ہوا تھا۔
پیر کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 222.02 پوائنٹس کی کمی سے بند ہوا تھا۔
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا دو روزہ اجلاس منگل کو اسلام آباد میں شروع ہوچکا ہے اور رکن ممالک سے وفود شرکت کیلئے بھی پہنچ گئے ہیں۔ بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر بھی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں جو تقریبا ایک دہائی میں کسی بھی بھارتی عہدیدار کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔
تقریبا ایک دہائی میں کسی بھی ہندوستانی عہدیدار کا پاکستان میں اس طرح کا یہ پہلا دورہ ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کو 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 6.3 ارب روپے کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
منگل کے روز پی ایس ایکس کو جاری کردہ تازہ ترین مجموعی مالیاتی نتائج کے مطابق کمپنی نے گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 2.8 ارب روپے کا خسارہ ریکارڈ کیا تھا۔
سیکیور لاجسٹکس گروپ لمیٹڈ (ایس ایل جی ایل) نے ایک عالمی شپنگ، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز کمپنی مارسک ویسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا لمیٹڈ (مارسک) کو ٹرانسپورٹیشن کی خدمات فراہم کرنے کا معاہدہ کیا۔
دریں اثنا انٹربینک مارکیٹ میں منگل کے روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر روپیہ 8 پیسے کمی کے بعد 277 روپے 72 پیسے پر بند ہوا۔
آل شیئر انڈیکس پر حجم جمعہ کے روز 477.64 ملین سے کم ہو کر 422.11 ملین رہ گیا۔
حصص کی قیمت گزشتہ سیشن کے 23.47 ارب روپے سے گھٹ کر 24.47 ارب روپے رہ گئی۔
پی ٹی سی ایل 37.87 ملین حصص کے ساتھ سب سے آگے رہی، اس کے بعد حب پاور کمپنی 33.28 ملین حصص کے ساتھ دوسرے اور کوہ نور اسپننگ 22.46 ملین حصص کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
منگل کو 443 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 202 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 174 میں کمی جبکہ 67 میں استحکام رہا۔