دو ڈسکوز کی فروخت جنوری کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان

12 اکتوبر 2024

وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو مطلع کیا ہے کہ دو تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی فروخت جنوری 2025 کے آخر تک مکمل ہو جائے گی۔

علاوہ ازیں حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی نجکاری کے منصوبے میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

رپورٹ ”2024 آرٹیکل IV مشاورت اور ایکسٹینڈڈ فنڈ سہولت کے تحت ایکسٹینڈڈ انتظام کی درخواست“ میں حکومت نے نشاندہی کی کہ کابینہ نے جون 2024 میں نجکاری کے کابینہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کی اور رپورٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ وہ پی آئی اے کی نجکاری کے منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے (اور اگست 2024 کے آخر تک ٹرانزیکشن مکمل ہونے کی توقع ہے)۔ اس کے علاوہ، رووزویلٹ ہوٹل، فرسٹ ویمن بینک، ایچ بی ایف سی، اور متعدد ڈسکوز اور جینکوز کی نجکاری کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ حکومت نے ٹیکنیکل ایڈوائزر کی مدد سے جنوری 2025 کے آخر تک ٹرانزیکشنز کے لیے دوڈسکوز کی تیاری کے لیے درکار تمام پالیسی اقدامات مکمل کرنے کا عہد کیا ہے جن میں ڈسکوز کے سپلائی اینڈ ڈسٹری بیوشن لائسنسز کے مطابق ٹیرف گائیڈ لائنز کو اپ ڈیٹ کرنا، موجودہ ڈسکو ملازمین کے ساتھ سلوک کا فیصلہ کرنا اور عوام کو حکومتی منصوبوں سے آگاہ کرنے کے لیے مواصلاتی مہم شروع کرنا شامل ہے۔

حکومت نے وعدہ کیا کہ وہ “پہلے ڈسکو کنسیشن کے لیے درخواست برائے تجاویز (آر ایف پی) کا اجراء مئی 2025 کے آخر تک کرے گی، اور پہلے ڈسکو کی نجکاری کے لیے آر ایف پی کا اجراء ستمبر 2025 کے آخر تک کرے گی۔

حکومت کمرشل اسٹیٹ کی ملکیت والے اداروں (ایس او ایز) کی نجکاری کو ترجیح دے گی، جس میں منافع بخش کمرشل ایس او ایز کو اولین ترجیح دی جائے گی، تاکہ تجارتی شعبے میں حکومت کے اثر و رسوخ کو کم کیا جاسکے اور ایسی سرمایہ کاری کو راغب کیا جاسکے جو پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرسکیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments