عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کی کمی سے 2617 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار روپے کی نمایاں کمی سے 2 لاکھ 71 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 2572 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 32 ہزار 939 روپے پر آگیا۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 1 ہزار روپے کی کمی سے 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے ہوگئی تھی ۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی ۔