عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کی کمی سے 2642 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1100 روپے کی نمایاں کمی سے 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 943 روپے کمی سے 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے کا ہوگیا۔۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔
بین الاقوامی سطح پر، جمعرات کو سونے کی قیمتیں ایک تنگ رینج میں تجارت کر رہی تھیں کیونکہ تاجر ایک اہم امریکی اقتصادی ڈیٹا کے سامنے آنے کے منتظر رہے، جو اس سال بعد میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے متوقع شرح سود میں کمی کے حجم کے بارے میں اشارے فراہم کر سکتا ہے۔
اسپاٹ گولڈ کی قیمت 2655.03 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔
26 ستمبر کو قیمتیں 2,685.42 ڈالر کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
امریکی سونے کا فیوچر 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 2,675.40 ڈالر رہا۔
بلین کو سیاسی اور مالی غیر یقینی صورتحال کے دور میں ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔