گزشتہ 4 سیشن میں کمی کے بعد عالمی و مقامی مارکیٹ میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کے اضافے سے 2,653 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 515 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے پر جاپہنچا۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی تھی۔
ماہرین نے سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی، فیڈ ریٹ میں کمی اور چین اور بھارت جیسی بڑی مارکیٹوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو قرار دیا ہے۔
بلین کو سیاسی اور مالی غیر یقینی صورتحال کے دور میں ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔
عالمی سطح پر بدھ کو سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں کیونکہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ڈالر کی مضبوطی نے محفوظ آسمان کی طلب کو جزوی طور پر پورا کیا جبکہ سرمایہ کاروں کو مزید معاشی اشارے کے لیے امریکی اعداد و شمار کا انتظار تھا۔
اسپاٹ گولڈ کی قیمت گزشتہ سیشن ایک فیصد سے زائد اضافے کے بعد 2659.79 ڈالر فی اونس رہی۔ امریکی سونے کا فیوچر 0.4 فیصد کم ہوکر 2,680.90 ڈالر رہا۔