عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 600 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 515 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے پر آگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی ۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔
ماہرین نے سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی جغرافیائی سیاسی کشیدگی، فیڈ ریٹ میں کمی اور چین اور بھارت جیسی بڑی مارکیٹوں کی بڑھتی طلب کو قرار دیا ہے۔