عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کی کمی سے 2653 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 428 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 76 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی ۔
ماہرین نے سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی، فیڈ ریٹ میں کمی اور چین اور بھارت جیسی بڑی مارکیٹوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو قرار دیا ہے۔