عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2657 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 700 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 76 ہزار روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 601 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 36 ہزار 625 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی سے 2 لاکھ 76 ہزار 700 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ جمعرات کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔
ماہرین نے سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی، فیڈ ریٹ میں کمی اور چین اور بھارت جیسی بڑی مارکیٹوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو قرار دیا ہے۔