خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سڑک کنارے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
آج نیوزکے مطابق اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی جب بھائی چینہ کے مقام پر سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ ایک سال کے دوران دہشتگردی کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
جولائی میں قبائلی ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر ہدایت اللہ اور 3 دیگر افراد اس وقت مارے گئے ہو گئے تھے جب ان کے آبائی ضلع کے داما ڈولا علاقے میں ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
جاں بحق ہونے والے سینیٹر کے دیگر تین ساتھیوں میں نیاگ بانڈہ کے ملک عرفان اور نوگئی کے نذر دین شامل ہیں جبکہ ایک اور شخص جس کا نام معلوم نہیں ہوسکا وہ دھماکے میں جاں بحق ہوا تھا۔