شمالی وزیرستان میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کرنے والی معروف کمپنی ماری پٹرولیم لمیٹڈ کے چارٹرڈ ہیلی کاپٹر میں 14 افراد سوار تھے جن میں روس سے تعلق رکھنے والے 3 غیر ملکی پائلٹ بھی شامل تھے۔
ترجمان ماڑی کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر انجن میں فنی خرابی کی وجہ سے شمالی وزیرستان میں گر کر تباہ ہوا ہے۔
زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ تکنیکی خرابی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔ ماڑی پٹرولیم اور متعلقہ حکام اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔