پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) کا کہنا ہے کہ اس کی تمام سروسز آپریشنل ہیں۔
قومی ائر لائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد سے سفر کرنے والے تمام مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ٹیک آف کے وقت سے پہلے ائرپورٹ پہنچ جائیں۔
پی آئی اے کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان تحریک انصاف نے آج راولپنڈی میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تحریک انصاف کے احتجاج سے قبل پنجاب حکومت نے راولپنڈی ڈویژن میں دو روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کی ہے ۔
نوٹیفکیشن میں تمام سیاسی اجتماعات، دھرنوں، ریلیوں، مظاہروں اور اسی طرح کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔