ورلڈ بینک کی 177 بیرونی اور ملکی خود مختار قرضوں کے ڈیفالٹس پر کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ کامیاب ڈیفالٹ کے پانچ سال بعد حکومتوں نے اپنے قرض سے جی ڈی پی کے تناسب کو 24 سے 34 فیصد پوائنٹس تک کم کر لیا اور حکومتی قرضوں پر مؤثر شرح سود میں دو فیصد پوائنٹس تک کمی واقع ہوئی۔
سری لنکا کی مثال پر غور کریں، جہاں اپریل 2022 میں ڈیفالٹ کے بعد بتدریج مثبت ترقی اور بڑھتے ہوئے مارکیٹ کے اعتماد کا مشاہدہ کیا گیا: 30 اگست 2024 کو اس کی دس سالہ حکومتی بانڈ کی شرح سود 13.3 فیصد تھی، جبکہ نومبر 2022 میں یہ شرح 32 فیصد تھی۔ یہ اقتباس25 ستمبر کو پروجیکٹ سنڈیکیٹ میں شائع ہونے والا مضمون ’پاکستان کو اپنے قرضے اب دوبارہ ترتیب دینے چاہئیں‘ سے لیا گیا ہے۔
جب پاکستان کے پالیسی سازوں نے 1950 کی دہائی کے اوائل میں اپنے قیام کے فوراً بعد انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا راستہ اختیار کیا، تو یہ اتنا غلط قدم نہیں تھا جتنا کہ 1980 کی دہائی کے آخر سے دوبارہ آئی ایم ایف پروگراموں میں شمولیت اختیار کرنا تھا۔ اس کے بعد نہ صرف پاکستان آئی ایم ایف کے وسائل کا باقاعدہ صارف بن گیا، بلکہ اگلی تین دہائیوں میں ایک ’طویل مدتی صارف‘ بھی رہا۔ ایک ملک اس وقت طویل مدتی صارف بنتا ہے جب وہ ایک دہائی میں سات سال یا اس سے زیادہ عرصے تک آئی ایم ایف پروگرام میں شامل رہے۔
اس کی وجہ یہ تھی کہ اُس وقت آئی ایم ایف بہت کم سطح کی نیو لبرل معاشی پالیسی کے تحت کام کر رہا تھا اور مالیاتی نظام کی کمی، کم سطح کی ڈی ریگولیشن )قواعد کی نرمی) اور مانیٹری سختی کی عدم موجودگی کا مطلب یہ تھا کہ مالی بحران کم تھے اور قیمتوں کے جھٹکے، خاص طور پر تیل کی قیمتوں کے حوالے سے، کم تھے۔ لیکن 1980 کی دہائی میں حالات مختلف تھے، کیونکہ نیو لبرلزم کی تیزی سے جاری پالیسی نے ماحول کو تبدیل کر دیا تھا۔
لہٰذا جہاں نیو لبرل معاشی پالیسی نے 1980 کی دہائی کے آخر سے دہرے خسارے اور قرض کے بحران کے مسائل کو بڑھایا وہیں اس نے ملک کو بار بار آئی ایم ایف پروگراموں کا رخ کرنے پر مجبور کیا۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باہر بھی مجموعی طور پر معاشی پالیسی نیو لبرل نقطہ نظر پر مبنی تھی کیونکہ معاشی پالیسی سازی پر ’شکاگو بوائز‘ طرز کے پالیسی سازوں کا گہرا اثر تھا۔
مزید برآں آئی ایم ایف کے ساتھ ابتدائی تعامل اور پھر 1980 کی دہائی کے آخر میں دوبارہ شمولیت کے درمیان وقفہ ’نیو ڈیل‘ طرز کی پالیسیوں کی وجہ سے بھی تھا، جہاں عالمی سطح پر مالیاتی نظام کی کمی کا مطلب یہ تھا کہ اگرچہ 1960 اور 1970 کی دہائیوں میں عدم مساوات بڑھی لیکن اس کے باوجود پیسہ ملکی معاشی نظام کے اندر ہی رہا۔ اس دوران کچھ حد تک ’ٹرکل ڈاؤن‘ کے ثمرات بھی نظر آئے کیونکہ سرمایہ کاری حقیقی معیشت میں جاری رہی۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ اگرچہ ڈاکٹر محبوب الحق کی معاشی سوچ کا عمل، جیسا کہ ان کی کتاب ’ریفلکشنز آن ہیومن ڈیولپمنٹ‘ میں اشارہ کیا گیا ہے، جس میں معاشی ترقی کو حقیقی جی ڈی پی (مجموعی گھریلو پیداوار، یا محض قومی آمدنی) میں اضافے سے کہیں زیادہ دیکھا گیا تھا، کیونکہ ملک کو نارڈک طرز کی فلاحی ریاست کی راہ پر ڈال دیا گیا تھا، حالانکہ اس کی رفتار کافی سست تھی۔
سرمایہ دارانہ اور سوشلسٹ پالیسیوں کے درمیان ایک صحت مند توازن قائم کرکے ایک سماجی جمہوری طرز کی فلاحی ریاست کے قیام کے مقصد کو پورا کرتے ہوئے ، اس پالیسی پر نرم انداز میں عمل کیا گیا ، جس کے تحت 1960 کی دہائی میں سرمایہ دارانہ نظام کی انتہاؤں کی طرف غیر ضروری طور پر زیادہ توجہ دی گئی ، جبکہ یہ 1970 کی دہائی میں ضرورت سے کہیں زیادہ سوشلسٹ تھی۔
یہ بدقسمتی کی بات ہے کیونکہ ایوب اور بھٹو دونوں ادوار میں دونوں رہنماؤں کی مجموعی نظریاتی بنیادوں کا مقصد ملک کو ایک فلاحی ریاست کی طرف لے جانا تھا۔ خاص طور پر 1960 کی دہائی میں وزیر خزانہ کی حیثیت سے ڈاکٹر حق نے فلاحی ذہنیت کے ساتھ خدمات انجام دیں – یہ حقیقت ان کی تحریروں میں آزادانہ طور پر اور معاشیات کے نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کے ساتھ ان کے مشترکہ کام کے لحاظ سے اچھی طرح سے ثابت ہے – اور ذوالفقار علی بھٹو کی گفتگو / انٹرویوز میں ظاہر ہوتی ہے ، جو اسکینڈینیوین ممالک کی سوشل ڈیموکریٹک پالیسیوں سے بہت (اور صحیح طور پر) متاثر تھے۔ اور ایک بار سیاسی اقتدار میں آنے کے بعد اس پر عمل درآمد کرنا چاہتے تھے۔
1969 میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میری پارٹی پاکستان کو صرف جمہوریت نہیں بلکہ جمہوریت کے ساتھ اقتصادی انصاف بھی دینا چاہتی ہے۔ میں اس بفیلو بل کیپیٹلزم اور جیس جیمز کیپیٹلزم کا خاتمہ کرنا چاہتا ہوں، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں مکمل طور پر نجی ادارے ختم کرنے جا رہا ہوں۔
پھر یہ عجیب ہے کہ تمام اہم سیاسی جماعتوں، جیسے کہ پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-ن)، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور فوجی حکومت کے معاشی تاریخ کے عکاس، نے نیو لبرل پالیسیوں کے بارے میں سنگین غلط فہمیاں، چاہے وہ آئی ایم ایف پروگرام کے اندر ہوں یا باہر، صحیح طور پر نہیں دکھائیں اور نہ ہی سماجی جمہوری پالیسیوں کے فوائد، جیسے کہ سکینڈینیوین ممالک میں عمل میں لائی گئی ہیں، کی عکاسی کی ہے۔
یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ پالیسی سازوں نے بار بار آئی ایم ایف پروگرام کی حمایت کی ہے۔ مثال کے طور پر بہتر ہوتا کہ قرضوں کی ری پروفائلنگ/ری اسٹرکچرنگ کی جاتی اور ایک سوشل ڈیموکریٹک پالیسی پروگرام بنایا جاتا جس کے نتیجے میں مجموعی طلب اور رسد سے متعلق پالیسیوں اور مجموعی طور پر سرمایہ دارانہ اور سوشلسٹ پالیسیوں کے درمیان ایک صحت مند توازن پیدا ہوتا، خاص طور پر ایک ایسی دنیا میں جہاں زیادہ مالیات نے اور مارکیٹ کے بنیاد پرستی پر مبنی پالیسیوں نے مجموعی رسد کو کمزور کر دیا ہے اور ملک کو خارجی جھٹکوں کے سامنے بہت زیادہ بے نقاب کر دیا ہے۔
اس حوالے سے، اسی پروجیکٹ سنڈیکیٹ میں شائع ہونے والے آرٹیکل ”پاکستان کو اپنے قرضے اب دوبارہ ترتیب دینے چاہئیں“ میں اشارہ دیا گیاہے کہ جولائی میں پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ایک ریکارڈ 25 ویں پروگرام کے لیے اسٹاف لیول کا معاہدہ کیا جو ملک کی اقتصادی ترقی اور نمو شروع کرنے کی ایک اور کوشش ہے کیونکہ ملک بحران سے مزید بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔
لیکن یہ نیا آئی ایم ایف پروگرام جسے اس وقت حتمی شکل دی جائے گی جب پاکستان اہم قرض دہندگان سے ”کافی“ یقین دہانیاں حاصل کر لے کہ اس کے واجب الادا قرضوں کو رول اوور کیا جائے گا۔ پاکستان اپنے غیر مستحکم قرض کی وجہ سے ایک زیادہ بنیادی مسئلے کو حل کرنے میں ناکام ہے۔
مالی سال 2022-23 میں سرکاری قرضوں پر سود کی ادائیگیوں نے پاکستان کی آمدنی کا اندازاً 68 فیصد خرچ کیا اور اس کے قرضوں اور جی ڈی پی کا تناسب 80 فیصد سے زیادہ تھا جبکہ بنگلہ دیش میں 40 فیصد سے بھی کم تھا جس نے 1971 میں پاکستان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
آئی ایم ایف کا اندازہ ہے کہ ملک کی کل بیرونی مالیاتی ضروریات آئندہ پانچ سالوں میں تقریباً 128 بلین ڈالر ہوں گی، جس میں ہر سال کی ضروریات حتی کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے خوشگوار تخمینوں سے بھی تجاوز کر جائیں گی۔ قرضوں کی پائیداری بحال کرنے کے لیے، پاکستان کو اپنے داخلی اور بیرونی واجبات کو دوبارہ ترتیب دینا ہوگا، جیسا کہ سری لنکا اس وقت کر رہا ہے۔