2.9 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کریں گے، سری لنکن صدر

25 ستمبر 2024

سری لنکا کے نئے صدر انورا کمارا ڈیسنائیکے نے بدھ کے روز کہا کہ وہ سری لنکا کے 2.9 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے فوری طور پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ڈیسانائکے نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک خطاب میں کہاکہ اپنے قرضوں کی تنظیم نو کے پروگرام کو آگے بڑھانے کے لیے ہم متعلقہ قرض دہندگان کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں تاکہ اس عمل کو تیز کیا جا سکے اور قرضوں میں ضروری ریلیف حاصل کیا جا سکے۔

Read Comments