سونے کی قیمتوں میں اضافے کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں سونے کے نئے نرخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچے ہیں ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 11 ڈالرکے اضافے سے 2,628 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1100 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 73 ہزار روپے پر جاپہنچا ہے ۔
اسی طرح دس گرام سونا 943 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 53 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔
ہفتہ کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔