کواڈ گروپ کا میری ٹائم سیکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ

22 ستمبر 2024

آسٹریلیا، بھارت، جاپان اور امریکہ کے رہنماؤں نے ایشیا کی تجارتی لحاظ سے اہم پانیوں میں مشترکہ سیکورٹی اقدامات کو بڑھایا ہے، جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے چین سے متعلق مشترکہ خدشات کے پیش نظر قائم کردہ ”کواڈ“ گروپ کے رہنماؤں کی میزبانی کی۔

بائیڈن، جو جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، اور آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانی سے ہفتے کے روز اپنے ڈیلاویئر کے قریب گھر کے علاقے میں ملے، نے کواڈ کے تسلسل پر زور دیا، جسے وہ اپنی خارجہ پالیسی کی ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھتے ہیں۔

وہ 5 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے بعد عہدہ چھوڑ دیں گے۔

رہنماؤں نے اگلے سال مشترکہ کوسٹ گارڈ آپریشنز کا اعلان کیا جس میں آسٹریلوی، جاپانی اور بھارتی اہلکار امریکی کوسٹ گارڈ جہاز پر وقت گزاریں گے۔

حکام نے کہا کہ ممالک فوجی لاجسٹک تعاون کو بڑھانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا کہ یہ کوسٹ گارڈ سرگرمی کہاں کی جائے گی۔

Read Comments