سونے کی قیمتوں میں اضافے کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں سونے کے نئے نرخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچے ہیں ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالرکے اضافے سے 2622 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 500 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 72 ہزار 500 روپے پر جاپہنچا ہے ۔
اسی طرح دس گرام سونا 429 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 33 ہزار 625 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 72 ہزار روپے ہوگئی تھی ۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔