اسرائیلی حملے میں ایلیٹ یونٹ کا سربراہ مارا گیا، حزب اللہ ذرائع

20 ستمبر 2024

حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ جمعے کے روز ایک اسرائیلی فضائی حملے میں تنظیم کے ایلیٹ رادوان یونٹ کے سربراہ جاں بحق ہو گئے جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے لبنان کے دارالحکومت پر ’ہدف پر مبنی حملہ‘ کیا ہے۔

ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں رادوان فورس کے کمانڈر ابراہیم عقیل جاں بحق ہو گئے جو فواد شکر کے بعد اس کی مسلح افواج کے دوسرے اہم کمانڈر تھے جنہیں جولائی میں حزب اللہ کے جنوبی بیروت کے گڑھ میں بھی اسرائیلی حملے میں جاں بحق کر دیا گیا تھا۔

جمعے کے روز ہونے والا یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے اکتوبر کے بعد سے بیروت کے جنوبی مضافات میں ہونے والا تیسرا حملہ ہے، جب حزب اللہ نے غزہ جنگ پر فلسطینی حماس کی حمایت میں اسرائیل کے ساتھ سرحد پار جھڑپیں شروع کی تھیں۔

تازہ ترین حملہ حزب اللہ کے مواصلاتی آلات پر تخریب کاری کے مہلک حملوں کے چند روز بعد ہوا ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

لبنانی سکیورٹی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافات میں مسجد القیم کے قریب فضائی حملہ کیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے بیروت میں ’ہدف بنا کر حملہ‘ کیا۔

لبنان کی وزارت صحت نے ابتدائی اعداد و شمار میں کہا ہے کہ اس حملے میں مجموعی طور پر تین افراد ہلاک اور اسپتالوں میں 17 زخمی ہوئے ہیں۔

حزب اللہ کے المنار ٹیلی ویژن نے حملے کے مقام کی براہ راست فوٹیج نشر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمبولینسیں علاقے میں پہنچ رہی ہیں اور زخمیوں کو اسٹریچر پر لے جا رہی ہیں۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نیشنل نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ دشمن نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے الجموس میں ایک رہائشی عمارت کے ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا۔

اس سے قبل جنوبی بیروت میں ہونے والے فضائی حملوں میں شکر 30 جولائی اور حماس کے نائب رہنما صالح العروری 2 جنوری کو ہلاک ہوئے تھے۔

تازہ ترین حملہ حزب اللہ کے مواصلاتی آلات پر تخریب کاری کے مہلک حملوں کے چند روز بعد ہوا ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

لبنانی سکیورٹی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافات میں مسجد القیم کے قریب فضائی حملہ کیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے بیروت میں ’ہدف بنا کر حملہ‘ کیا۔

لبنان کی وزارت صحت نے ابتدائی اعداد و شمار میں کہا ہے کہ اس حملے میں مجموعی طور پر تین افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے ہیں۔

حزب اللہ کے المنار ٹیلی ویژن نے حملے کے مقام کی براہ راست فوٹیج نشر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمبولینسیں علاقے میں پہنچ رہی ہیں اور زخمیوں کو اسٹریچر پر لے جا رہی ہیں۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نیشنل نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ دشمن نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے الجموس میں ایک رہائشی عمارت کے ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا۔

اس سے قبل جنوبی بیروت میں ہونے والے فضائی حملوں میں شکر 30 جولائی اور حماس کے نائب رہنما صالح العروری 2 جنوری کو جاں بحق ہوئے تھے۔

Read Comments