ایف ایف بی ایل کے بورڈ نے فوجی فرٹیلائزر میں ضم ہونے کی منظوری دیدی

20 ستمبر 2024

فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ (ایف ایف بی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) کے ساتھ انضمام کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

ایف ایف بی ایل نے جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس میں بتایا کہ ایف ایف بی ایل کے ایف ایف سی میں انضمام کے لئے تبادلہ تناسب 1:4.29 پر حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

نوٹس کے مطابق ایف ایف بی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 20 ستمبر 2024 کو ہونے والے اپنے اجلاس میں کمپنی کے ایف ایف سی میں انضمام کی منظوری دی اور ساتھ ہی کمپنی ایکٹ 2017 کی دفعہ 279 تا 283 اور 285 (8) کے تحت معاہدے کی اسکیم کے مسودے کی منظوری دی۔

نوٹس میں آگاہ کیا گیا کہ اس معاہدے کو حتمی شکل دینا، تمام ضروری شیئر ہولڈرز، محفوظ قرض دہندگان اور ریگولیٹری منظوریوں کے حصول لاہور ہائی کورٹ، راولپنڈی بینچ کی جانب سے اسکیم کی منظوری سے مشروط ہے۔

اس اسکیم کے تحت یہ ارادہ ہے کہ کمپنی کا پورا کاروبار (جس میں اس کے اثاثے، واجبات، حقوق، ذمہ داریاں، استحقاق اور کاروبار شامل ہیں) انضمام کے ذریعے ایف ایف سی میں ضم ہو جائے گا اور کمپنی کے تمام شیئرز منسوخ کر دیے جائیں گے۔ اس کے عوض تقریباً 150.87 ملین عام شیئرز ایف ایف سی کے شیئر ہولڈرز کو جاری کیے جائیں گے (سوائےایف ایف سی کے، جو کہ خود کمپنی کا ایک شیئر ہولڈر ہے)، جو 1) ایف ایف سی ) کے عام شیئر کے بدلے تقریباً 4.29 ایف ایف بی ایل کے عام شیئرز کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ انضمام کے نتیجے میں ایف ایف بی ایل کو ختم کیے بغیر تحلیل کردیا جائے گا اور اسے پی ایس ایکس سے خارج کردیا جائے گا۔

جے ایس گلوبل نے ایک نوٹ میں کہا کہ دونوں کمپنیوں کے انضمام کے نتیجے میں ایف ایف بی ایل کے اثاثوں، واجبات اور متعلقہ مراعات کا ایف ایف سی میں مکمل انضمام ہوگا۔

Read Comments