ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مزید 0.08 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح 10:30 بجے...
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2024

۔

انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کے کاروباری روز امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.02 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 7 پیسے بڑھنے کے بعد 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق جمعرات کو روپیہ 277.91 روپے پر بند ہوا تھا۔ یاد رہے کہ آخری بار روپیہ 9 اپریل 2024 کو 278 کی سطح سے نیچے بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں کرنسی مارکیٹ اب غور کررہی ہے جس میں پاکستان کی 37 ماہ کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کو 25 ستمبر کو اپنے ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا۔

عالمی سطح پر، امریکی ڈالر کے اپنے مسائل ہیں کیونکہ مارکیٹوں نے امریکی شرح سود میں تیزی سے کمی کی ہے۔

ہفتے کو امریکی ڈالر 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ 142.84 ین پر بند ہوا، حالانکہ یہ رات کی بلند ترین سطح 143.95 پر تھا۔

یہ نرم اقتصادی منظر نامہ امریکی معیشت کی مسلسل ترقی کی امیدوں کو تقویت دیتا ہے اور خطرے کے اثاثوں میں ایک بڑی تیزی کا سبب بنتا ہے۔ عالمی نمو اور خام مال کی قیمتوں سے جڑی کرنسیوں کو بھی فائدہ ہوا، جس میں آسٹریلین ڈالر 0.6800 ڈالر سے اوپر پہنچ گیا۔

Read Comments