کوئٹہ کے قریب بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ کے قریب کچلاک قصبے میں نصب بارودی مواد کے دھماکے میں کم از کم دو پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ اطلاعات...
14 ستمبر 2024

کوئٹہ کے قریب کچلاک ٹاؤن میں نصب بارودی مواد کے دھماکے میں کم از کم دو پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد پہلے سے نصب کیا گیا تھا اور جیسے ہی پولیس کی گاڑی پہنچی دھماکہ ہوگیا۔

ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پہنچ کر لاشیں اسپتال منتقل کردی ہیں۔

دریں اثنا پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ ماہ کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے قریب ایک کار پر دستی بم حملے میں کم از کم تین افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید برآں، 26 اگست کو، آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے بلوچستان بھر میں متعدد حملوں میں ملوث عسکریت پسندوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن کے دوران 21 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کو مکمل طور پر شکست دینے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار ضلع اورکزئی دورے کے دوران دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑنے والے دستوں میں شامل جوانوں سے گفتگو کے موقع پر کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے بلند حوصلے اور ہر قسم کے خطرے کا موثر جواب دینے کی تیاری کو سراہا۔

Read Comments