سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 66 ہزار 300 روپے پر جاپہنچا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 2,577 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 400 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ 66 ہزار 300 روپے کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچی۔
اسی طرح دس گرام سونا 343 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 28 ہزار 309 روپے پر جاپہنچا۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔