اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 3 کروڑ ڈالر بڑھ کر 9 ارب 47 کروڑ ڈالر ہوگئے

12 ستمبر 2024

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہےکہ ہفتہ وار بنیادوں پر اس کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر کے اضافے کے بعد 6 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 9.47 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

ملک کے کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر 14.8 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5.33 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک نے ذخائر میں اضافے کی وضاحت نہیں کی۔

بیان کے مطابق 6 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور ذخائر 9 اعشاریہ 46 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 33 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

Read Comments