ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔...
اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2024

۔

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالرکے مقابلے میں قدر 10 پیسے بڑھنے کے بعد روپیہ 278 روپے 44 پیسے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق بدھ کو روپیہ 278.54 پر بند ہوا تھا۔

حالیہ مہینوں میں ڈالر کے مقابلے میں ملکی کرنسی بڑی حد تک 277 سے 279 کے آس پاس رہی ہے کیونکہ تاجر کچھ مثبت اشارے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ سے 7 ارب ڈالر کی نئی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کی منظوری پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

عالمی سطح پر جمعرات کو یورو کے مقابلے میں امریکی ڈالر چار ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا کیونکہ امریکی افراط زر میں کچھ سختی کے اثرات نے ان توقعات کو تقویت دی کہ فیڈرل ریزرو آئندہ ہفتے شرح سود میں بڑے پیمانے پر کمی سے گریز کرے گا۔

دریں اثنا، یورپی مرکزی بینک (ای سی بی) کی طرف سے شرح سود میں چوتھائی پوائنٹ کی کمی جمعرات کے آخر میں بڑے پیمانے پر متوقع ہے، سرمایہ کار اس اشارے کے لئے بے چین ہیں کہ مالیاتی اتھارٹی کتنی جلد دوبارہ کٹوتی کرے گی۔

صارفین کی قیمتوں کے اعداد و شمار کے بعد اپنے تمام نقصانات کو بحال کرنے سے پہلے بدھ کو ایک ہنگامہ خیز سیشن کے بعد امریکی کرنسی میں ین کے مقابلے میں اضافہ ہوا جس میں امریکی کرنسی اس سال کی کم ترین سطح پر 1.24 فیصد تک گر گئی۔

امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) میں گزشتہ ماہ 0.2 فیصد اضافہ ہوا، جو جولائی کی پیش رفت سے مماثلت رکھتا ہے۔

لیکن قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہنے والی غذائی اشیا اور توانائی کے اجزاء کو چھوڑ کر ، اس پیمانے میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا ، جو پچھلے مہینے کے 0.2 فیصد اضافے سے زیادہ ہے۔

Read Comments