آڈیٹر جنرل کی رپورٹ

12 ستمبر 2024

آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) نے نشاندہی کی ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس کے طریقہ کار کے تحت وصول کیے جانے والے ودہولڈنگ ٹیکس، جو ایک بالواسطہ ٹیکس ہے اور جس کا بوجھ غریبوں پر امیروں کی نسبت زیادہ پڑتا ہے، کو غلط طریقے براہ راست ٹیکسز کے زمرے میں شامل کردیا ہے۔تنخواہ، سیکورٹیز پر سود اور کرائے پر ٹیکس بلاشبہ براہ راست ٹیکس ہیں لیکن صارفین کی جانب سے ادا کیے جانے والے اضافے کو براہ راست ٹیکس کے طور پر شمار نہیں کیا جاسکتا ہے۔اس طرح انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شقیں جو درآمدات سے متعلق ہیں (جیسا کہ یہ صارفین کو منتقل کی جاتی ہیں)، برآمدات، یوٹیلیٹیز، وہیکل ٹیکس، بینک ٹرانزیکشنز وغیرہ براہ راست ٹیکس نہیں ہیں۔

اے جی پی کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکسز کا تناسب مجموعی براہ راست ٹیکسز کا 57 فیصد ہے، اور اس ٹیکس کے دس بڑے اجزاء میں سے کنٹریکچوئل رسید، برآمدات، بینک سود، اور دیگر مختلف اشیاء کم از کم ٹیکس یا فائنل ٹیکس کے دائرہ کار میں آتی ہیں۔

دو مشاہدات قابل ذکر ہیں۔ پہلا یہ کہ ایف بی آر جان بوجھ کر بالواسطہ ٹیکسز کو براہ راست ٹیکسز کے تحت شمار کر رہا ہے تاکہ ایک منصفانہ ٹیکس ڈھانچے کا تاثر دیا جا سکے جو ادائیگی کی صلاحیت کے اصول پر مبنی ہے۔واضح رہے کہ اے جی پی کی رپورٹ مالی سال 23-2022 کے لیے ہے، جس میں یہ نوٹ کیا گیا کہ ایف بی آر نے 1.22 ٹریلین روپے ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں جمع کیے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 366 ارب روپے زیادہ ہیں۔ واضح طور پر، درج ذیل اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بالواسطہ ٹیکس موڈ میں ود ہولڈنگ ٹیکس پر انحصار بڑھ رہا ہے۔وجہ یہ ہے کہ یہ ایک آسان ہدف ہے کیونکہ ودہولڈنگ ایجنٹس، ایف بی آر کے اہلکاروں کے برعکس، اس کی وصولی میں مصروف ہوتے ہیں، اور یہ ٹیکس خریداری کے وقت پر ہی کاٹ لیا جاتا ہے۔ موجودہ سال میں کل ہدف شدہ وصولیوں کا 43 فیصد براہ راست ٹیکسوں کے ذریعے جمع کرنے کا بجٹ بنایا گیا ہے، جو پچھلے سال کی نظرثانی شدہ تخمینوں کے 40 فیصد سے زیادہ ہے — جس میں براہ راست ٹیکسوں کے تحت 3.721 ٹریلین روپے اور مجموعی وصولیوں کے 9.252 ٹریلین روپے شامل ہیں۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے پچھلے سال کا بجٹ، جو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اُس وقت کے منظور شدہ اسٹینڈ بائی انتظام کے تحت تیار کیا گیا تھا، نے مجموعی ایف بی آر وصولیوں کا 45 فیصد براہ راست ٹیکسوں سے حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا تھا — یعنی 4.255 ٹریلین روپے، جب کہ کل ایف بی آر وصولیاں 9.45 ٹریلین روپے تھیں۔ دوسرے الفاظ میں، پچھلے سال متوقع براہ راست ٹیکس وصولیاں ہدف سے 163 ارب روپے کم رہیں، باوجود اس کے کہ آئی ایم ایف نے ہنگامی اقدامات کیے تھے، ان ہنگامی اقدامات میں سگریٹ اور میٹھے مشروبات کے علاوہ دیگر اشیاء پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں کمزور یا کم آمدن والے گھرانوں کی آمدنی میں کمی واقع ہوتی ہے۔

اور دوسرا، جو اتنا ہی اہم ہے، وہ یہ کہ ایف بی آر کے ناقدین کا کہنا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکسز، جو سیلز ٹیکس کے طریقہ کار کے تحت وصول کیے گئے، کو بجٹ دستاویزات میں براہ راست ٹیکسز کے تحت شمار کرنا، بجائے اس کے کہ انہیں کیپیٹل گین ٹیکس اور ورکرز پروفٹ پارٹیسپیشن فنڈ کی طرح علیحدہ سے ظاہر کیا جائے، ایک غلطی کے بجائے گمراہ کرنے کی نیت کی عکاسی کرتا ہے — اور یہ رائے اس لیے مضبوط ہورہی ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اے جی پی نے اس تضاد کی نشاندہی کی ہے۔

اگرچہ صوبائی حکومتوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ جنوری 2025 سے زرعی آمدنی پر ٹیکس عائد کرنے پر اتفاق کیا ہے، امید کی جا سکتی ہے کہ یہ کم از کم اتنی ہی شرح پر ہوگا جتنا کہ تنخواہ دار طبقے پر عائد کیا گیا ہے ، لیکن اس تاخیر کی کوئی قابل فہم وجہ نظر نہیں آتی۔آئینی ترمیم کی منظوری میں ناکامی جہاں اسے صوبائی معاملہ قرار دیا گیا ہے، صوبوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ امیر زمینداروں کی آمدنی پر ٹیکس لگانا شروع کریں اور اس طرح سیلز ٹیکس موڈ میں لگائے جانے والے انتہائی افراط زر والے ود ہولڈنگ ٹیکسوں میں سے کچھ کمی لائی جاسکے۔ مزید برآں، وفاقی حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر اور تعمیراتی صنعت پر ٹیکس عائد کرے اور کچھ مخصوص شعبوں کو مالیاتی اور مانیٹری مراعات فراہم کرنے سے گریز کرے۔ اس سے بالواسطہ ٹیکسز پر انحصار کم ہوگا، جو عوام کے گرتے ہوئے معیار زندگی، افراط زر میں کمی پر عوام کی عدم پذیرائی، اور ملک میں 41 فیصد غربت کی بنیادی وجہ کو واضح کرتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments