وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے وزرائے اقتصادی اور تجارتی امور کے 23ویں اجلاس کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے۔
وزارتی اجلاس شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے کمیشن آف سینئر آفیسرز (سی ایس او) کے 10 اور 11 ستمبر 2024 کو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہونے والے اجلاسوں کے سلسلے کے دوران کی گئی تیاریوں کا نتیجہ ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے اقتصادی اور تجارتی امور خطے میں اقتصادی خوشحالی اور تجارت کے فروغ، پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کے درمیان رابطے اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پرغور کریگا۔ اس وزارتی اجلاس کے نتائج پر 15 اور 16 اکتوبر 2024 کو اسلام آباد میں ہونے والے سربراہان حکومت کی کونسل کے آئندہ اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس کی منظوری دی جائے گی۔
پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان حکومت کی کونسل کے موجودہ چیئرمین کی حیثیت سے ان اجلاسوں کی میزبانی کر رہا ہے، جو ایس سی او کا دوسرا سب سے بڑا فورم ہے جو تمام معاشی، تجارتی، سماجی، ثقافتی اور انسانی امور کے ساتھ ساتھ تنظیم کے افرادی اور بجٹ امور سے نمٹاتا ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم ایک اہم بین العلاقائی بلاک کی نمائندگی کرتی ہے جو دنیا کی تقریبا نصف آبادی اور عالمی جی ڈی پی کا ایک بڑا حصہ ہے۔ یہ فریم ورک تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے اور خطے میں موجود وسیع معاشی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے اہم ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے میزبان اور چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان اس پلیٹ فارم کو خطے میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
اپنے اسٹرٹیجک جغرافیائی محل وقوع اور بڑھتی ہوئی تجارتی صلاحیت کی وجہ سے پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کے عوام کے باہمی فائدے کے لئے علاقائی تجارت اور تجارتی شراکت داری کے مستقبل کی تشکیل میں سہولت کار کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024