سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

11 ستمبر 2024

سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا جس کے نتیجے میں ایک تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 64 ہزار روپے پر جاپہنچا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 2524 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2300 روپے کے بڑے اضافے سے پہلی بار 2 لاکھ 64 ہزار روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 1972 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 26 ہزار 337 روپے پر جاپہنچا۔

یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 61 ہزار 700 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Read Comments