طلب کے خدشات پر تیل کی قیمتوں میں کمی، برینٹ 3 سال کی کم ترین سطح کے قریب آگیا

  • برینٹ کروڈ کے سودے 2.33 ڈالر یا 3.24 فیصد کی کمی سے 69.51 ڈالر فی بیرل پر ہوئے
اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2024

اوپیک پلس کی جانب سے رواں سال اور 2025 کے لیے طلب کی پیش گوئی پر نظر ثانی کے بعد منگل کو دسمبر 2021 کے بعد پہلی بار برینٹ کروڈ کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی۔

صبح 11 بج کر 8 منٹ پر برینٹ کروڈ کے معاہدے 2.33 ڈالر یا 3.24 فیصد کمی کے ساتھ 69.51 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمیت 2.50 ڈالر یا 3.64 فیصد کی کمی سے 66.21 ڈالر تک گرگئی۔

پیر کے روز دونوں بینچ مارکس میں تقریبا ایک فیصد اضافہ ہوا تھا۔

منگل کے روز تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ 2024 میں تیل کی عالمی طلب میں 2.03 ملین بیرل یومیہ (بی پی ڈی) کا اضافہ ہوگا جو گزشتہ ماہ کے 2.11 ملین بیرل یومیہ کی پیش گوئی سے کم ہے۔

گزشتہ ماہ تک اوپیک نے جولائی 2023 میں پہلی بار کی گئی پیش گوئی کے بعد سے پیش گوئی کو برقرار رکھا تھا۔

اوپیک نے اپنے 2025 کے عالمی طلب میں اضافے کے تخمینے کو بھی 1.78 ملین بی پی ڈی سے گھٹا کر 1.74 ملین بی پی ڈی کردیا۔ عالمی طلب کے کمزور امکانات اور تیل کی زیادہ فراہمی کی توقعات کی وجہ سے قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

پیر کے روز چینی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کنزیومر پرائس انڈیکس اگست میں بڑھ کر نصف سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے حالانکہ مقامی طلب کمزور رہی اور پیداوری قیمتوں میں مزید کمی واقع ہوئی۔

منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ چین کی برآمدات اگست میں تقریباً ڈیڑھ سال کی بلند ترین رفتار سے بڑھیں تاہم مقامی طلب کمزور رہنے سے درآمدات مایوس کن رہی۔

اگین کیپیٹل کے پارٹنر جان کلڈف نے کہا کہ اگر ہم چین کو کھو دیتے ہیں تو اس مارکیٹ کو ایک مسئلہ درپیش ہوگا کیونکہ اوپیک امریکہ اور برازیل کی پوزیشن کو ختم کرنے کے لئے کافی کمی نہیں کرسکتا ہے۔

آنے والا طوفان

امریکی نیشنل ہیوریکن سینٹر کے مطابق سمندری طوفان فرانسن خلیج میکسیکو کے اوپر سے گزرتا ہوا منگل کو سمندری طوفان شکل اختیار کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔

ایگزون موبل، شیل اور شیورون نے ساحل کے قریب تعینات عملے کو ہٹا دیا اور خلیج میکسیکو میں تنصیبات میں تیل اور گیس کی کچھ سرگرمیاں روک دیں۔ ایگزون نے ٹیکساس کے شہر کارپس کرسٹی سے تقریبا 150 میل مشرق میں واقع ہوور تیل تنصیب میں پیداوار میں کمی کی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پیداوار بند ہونے سے طلب کے کمزور جذبات کو پورا کرنے میں ناکامی ہوئی ہے۔

اگین کیپیٹل کے کلڈف کا کہنا ہے کہ ہمیں خلیج میں ایک سمندری طوفان کا سامنا ہے اور ہم اب بھی یہاں تیزی سے فروخت کر رہے ہیں۔

Read Comments