سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی ریکارڈ

اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2024

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 2490 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1100 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 60 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 943 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 23 ہزار 251 روپے پر آگیا۔

یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے کی کمی سے 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی تھی ۔

Read Comments