پاکستان کے پیرا ایتھلیٹ حیدر علی نے پیرالمپکس گیمز کے مردوں کے ڈسکس تھرو ایف 37 ایونٹ کے فائنل میں 52.54 میٹر تھرو کرکے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
حیدر علی نے اپنی پہلی کوشش میں 52.28 میٹر تھرو کیا اور پہلے دو راؤنڈ تک اپنی برتری جاری رکھی۔
تاہم انہوں نے پانچویں کوشش میں 52.54 میٹر کا بہترین تھرو کرنے سے قبل لگاتار تین فاؤل کئے۔
پانچویں راؤنڈ میں ازبکستان کے یلداشیف تولیب بوائے نے 56.03 کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا جبکہ کینیڈا کے جیسی زیسیو نے 52.81 میٹر تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔
کامیابیاں
حیدر علی نے 2010 میں لانگ جمپ ایف 37 میں سونے کا تمغہ اور گوانگژو میں 100 میٹر ٹی 38 ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
سال 2018 میں ، انہوں نے ڈسکس تھرو ایف 37 اور جیولین تھرو ایف 37/38 میں دو سونے کے تمغے جیتنے کے ساتھ ساتھ لانگ جمپ ٹی 37/38 میں کانسی کا تمغہ جیتا۔
حیدر علی نے گزشتہ سال ہانگژو میں 2022 میں ہونے والے ایشین پیرا گیمز میں ایف 37 کیٹیگری میں 51.23 میٹر تھرو کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2024 پیرس گیمز کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا تھا۔
سال 2020 میں ، وہ ٹوکیو کھیل میں پیرالمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔