کراچی کی سیشن عدالت نے کارساز حادثے میں گرفتار ملزمہ نتاشا دانش کی ضمانت منظور کرلی جبکہ متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملزمہ کو معاف کردیا ہے۔
بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ ہم اسے اللہ کے نام پر معاف کرتے ہیں جو نہایت مہربان ہے۔
مزید برآں متاثرہ فریق کے وکیل وکیل عزیز غوری نے ان خبروں کی تردید کی کہ خاندان کو دیت (خون بہا) کی ادائیگی کی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ٹویوٹا لینڈ کروزر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں عمران عارف اور ان کی بیٹی آمنہ عارف شدید زخمی ہوگئے۔
بعدازاں دونوں باپ اور بیٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ایف آئی آر امتیاز عارف کی شکایت پر درج کی گئی تھی جن کے بھائی اور بھتیجی حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
پولیس نے ملزمہ نتاشا کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف متعدد الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا۔
بعد ازاں کراچی سٹی کورٹ نے نتاشا کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔