سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 500 روپے پر مستحکم

عالمی مارکیٹ میں پیر کو سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ عالمی بلین...
02 ستمبر 2024

عالمی مارکیٹ میں پیر کو سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2503 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔

بین الاقومی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2 لاکھ 62 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہا۔

اسی طرح دس گرام سونا 2 لاکھ 25 ہزار 51 روپے پر برقرار رہا۔

یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔

گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی تھی۔

Read Comments