پنجاب کابینہ نے دو ماہ(اگست اور ستمبر) کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 14روپے فی یونٹ کمی کے بعد اسلام آباد کے صارفین کیلئے بھی اسی طرح کے ریلیف کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ کے 14 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے وفاقی دارالحکومت کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد صارفین مستفید ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت جلد ہی سولر پینل پروگرام شروع کرے گی۔
کابینہ نے صوبے کی پہلی موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ”پنجاب وژن اینڈ ایکشن پلان 2024“ کی بھی منظوری دی۔
اس کے علاوہ کابینہ نے پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل اور بیت المال کونسل کی تشکیل کو بھی منظوری دے دی۔
اجلاس میں آنکھوں کے امراض کے علاج کے لیے الشفا اسپتال کی تعمیر کے لیے سرکاری اراضی لیز پر دینے کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی 2023کی رپورٹ کی بھی منظوری دی گئی۔