ایف بی آر کا مارکیٹ لیول ریویو میکانزم متعارف کرانے کا فیصلہ

28 اگست 2024

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) مارکیٹ لیول ریویو میکانزم متعارف کرائے گا جس میں ٹیکس افسران اور تاجروں دونوں کی نمائندگی ہوگی تاکہ تاجروں کے لئے بلند اور غیر منصفانہ ٹیکس شرحوں کے نفاذ سے بچا جا سکے۔

ایف بی آر حکام نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ ایف بی آر اس حوالے سے متعلقہ ایس آر او میں ترمیم کرے گا۔

ایف بی آر منگل کو ایف بی آر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کے دوران اٹھائے گئے جائز مسائل کو حل کرنے کے لئے تیار ہے۔

عہدیداروں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

31 مارچ کو 2024 کا ایس آر او 457 جاری کیا گیا تھا جس میں تاجر دوست اسکیم کے خصوصی طریقہ کار کے بارے میں بتایا گیا تھا۔

بعد ازاں 22 جولائی کو 2024 کا ایک اور ایس آر او1064 جاری کیا گیا جس میں تاجروں / دکانداروں کے لئے مخصوص علاقے کے لحاظ سے ماہانہ ایڈوانس ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

اس اسکیم کے تحت ملک بھر کے 42 شہروں میں دکانداروں سے دکانوں کی مناسب مارکیٹ ویلیو کی بنیاد پر 100 روپے سے 60 ہزار روپے ماہانہ کی مقررہ شرح پر ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments