اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کا منافع 7 فیصد بڑھ کر 10.24 ارب روپے ہوگیا

27 اگست 2024

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ (ایس سی بی پی ایل)، جو اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پی ایل سی کی ذیلی کمپنی ہے، نے 30 جون 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 10.24 ارب روپے کا منافع ظاہر کیا ہے جو گزشتہ برس کے اسی عرصے میں حاصل کردہ 9.59 ارب روپے کے بعد از ٹیکس منافع سے تقریباً 7 فیصد زیادہ ہے۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ کی جانب سے منگل نوٹس میں اسٹاک ایکسچینج کو بتایا گیا کہ تازہ ترین مالی نتائج مطابق بینک کی فی شیئر آمدن تین ماہ کی مدت کے دوران 2.48 روپے سے بڑھ کر 2.65 روپے رہی ہے۔

بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 20 فیصد یعنی 2 روپے فی شیئر اضافی نقد منافع دینے کی تجویز دی ہے، جو کہ 10 روپے فی شیئر پر ہے۔ یہ پہلے ہی 15 فیصد یعنی 1.5 روپے فی حصص کے ادائیگی شدہ عبوری منافع کے علاوہ ہے جو سال 31 دسمبر 2024 کے لیے ادا کیا گیا تھا۔

اس عرصے کے دوران اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے مالی سال 2024 کی دوسری سہ ماہی میں 41.6 ارب روپے کی سودی آمدن حاصل کی جو مالی سال 2023 کی دوسری سہ ماہی میں 36.2 ارب روپے سے تقریبا 15 فیصد زیادہ ہے۔

اس کے نتیجے میں بینک کا خالص مارک اپ مالی سال 24 کی دوسری سہ ماہی میں بڑھ کر 23.99 ارب روپے ہو گیا جو 2023 کے اس عرصے میں 5 فیصد اضافے کے ساتھ 22.79 ارب روپے تھا۔

مالی سال 2024 کی دوسری سہ ماہی میں ایس سی بی پی ایل کی فیس اور کمیشن آمدنی 1.54 ارب روپے رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 1.23 ارب روپے کے مقابلے میں 24 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 24 کی دوسری سہ ماہی میں بینک کی زرمبادلہ آمدن تیزی سے بڑھ کر 2.74 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ برس کے اس عرصے میں یہ 211.76 ملین روپے تھی جو 1200 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

اس عرصے کے دوران بینک کی مجموعی آمدن 9 فیصد اضافے کے ساتھ 28.6 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے غیر سودی اخراجات مالی سال 2024 کی دوسری سہ ماہی میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 5.34 ارب روپے تک پہنچ گئے جو گزشتہ برس کے اس عرصے میں 4.43 ارب روپے تھے۔

اس عرصے کے دوران فرم نے 24.55 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا جس میں تقریبا 12 فیصد اضافہ ہوا۔

مالی سال 2024 کی دوسری سہ ماہی میں ایس سی بی پی ایل نے 14.3 ارب روپے ٹیکس ادا کیا جو گزشتہ سال کے 12.4 ارب روپے کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔

Read Comments