بنگلہ دیش آپریشنز، بینک الفلاح کو سری لنکا کے حطان نیشنل بینک کی جانب سے نان بانڈنگ آفر موصول

26 اگست 2024

سری لنکا میں نجی شعبے کے کمرشل بینک حطان نیشنل بینک (ایچ این بی) نے بینک الفلاح لمیٹڈ (بی اے ایف ایل) بنگلہ دیش کے آپریشنز اور اس کے اثاثوں اور واجبات کو حاصل کرنے کی نان بائنڈنگ پیشکش کی ہے۔

بینک الفلاح لمیٹڈ نے پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک فائلنگ میں یہ پیش رفت بتائی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بینک الفلاح لمیٹڈ، بنگلہ دیش آپریشنز کی مجوزہ فروخت کے سلسلے میں بینک کو سری لنکا کے ہیٹن نیشنل بینک (ایچ این بی) کی جانب سے بینک کے بنگلہ دیش آپریشنز کو حاصل کرنے کی نان بائنڈنگ پیشکش موصول ہوئی ہے۔

بینک الفلاح لمیٹڈ نے کہا کہ تازہ ترین نان بائنڈنگ آفر بینک ایشیا لمیٹڈ (بنگلہ دیش) کی جانب سے پہلے سے موصول ہونے والی نان بائنڈنگ آفر کے علاوہ ہے۔

بینک الفلاح لمیٹڈ نے بتایا کہ اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بینک الفلاح لمیٹڈ کے بنگلہ دیش آپریشنز / اثاثوں اور ذمہ داریوں کے حصول کے لئے سری لنکا کے ایچ این بی سے موصول ہونے والی نان بائنڈنگ پیشکش کی اصولی منظوری دیدی ہے ، جو تمام قابل اطلاق قوانین / ضوابط کی تعمیل اور ضروری / ریگولیٹری منظوری حاصل کرنے سے مشروط ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’اب ہم ایچ این بی کے لیے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مرکزی بینکوں سے منظوری لیں گے تاکہ بینک الفلاح، بنگلہ دیش آپریشنز پر مناسب جانچ پڑتال شروع کی جا سکے۔‘

اس سے قبل اپریل میں بنگلہ دیش کے بینک ایشیا لمیٹڈ نے بینک الفلاح لمیٹڈ بنگلہ دیش کے آپریشنز حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ہیٹن نیشنل بینک سری لنکا میں کام کرنے والا نجی شعبے کا ایک اہم کمرشل بینک ہے جس کی 251 شاخیں پھیلی ہوئی ہیں۔ بینک کو ایشین بینکر میگزین نے 2007 سے 2017 تک دس مواقع پر ”سری لنکا میں بہترین خوردہ بینک“ کے طور پر بین الاقوامی طور پر تسلیم کیا ہے۔

ایچ این بی ریٹیل بینکنگ، کارپوریٹ بینکاری، بین الاقوامی بینکاری، ٹریژری اور پروجیکٹ فنانسنگ میں فعال طور پر شامل ہے۔

دریں اثنا، بینک الفلاح لمیٹڈ پاکستان کے سب سے بڑے بینکوں میں سے ایک ہے، جس کی ملک کے 200 سے زائد شہروں میں 1,024 سے زیادہ شاخوں کا نیٹ ورک ہے، اور افغانستان، بنگلہ دیش، بحرین اور متحدہ عرب امارات میں بین الاقوامی موجودگی ہے.

تازہ ترین مالیاتی نتائج کے مطابق بینک الفلاح لمیٹڈ نے 30 جون 2024ء کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران 20.6 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جو 13.07 روپے فی حصص آمدنی (ای پی ایس) کی نمائندگی کرتا ہے۔

Read Comments