بلوچستان میں مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق دہشت گردوں نے کئی مقامات پر بزدلانہ حملے کیے اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گی۔
اس سے قبل آج مسلح افراد نے موسیٰ خیل کے ضلع راشام میں بین الصوبائی شاہراہ کو بلاک کر دیا اور 23 مسافروں کو بسوں سے اتار دیا اور ان کی شناخت چیک کرنے کے بعد ان کو گولیاں ماردیں۔
علاقے کے ڈپٹی کمشنر حمید ظاہر نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ مسلح افراد نے نہ صرف مسافروں کو قتل کیا بلکہ کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں کے ڈرائیوروں کو بھی قتل کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کم از کم 10 ٹرکوں کو ان کے ڈرائیوروں کی ہلاکت کے بعد آگ لگا دی گئی۔