کراچی سمیت سندھ کے تمام بڑے شہروں میں آج چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر موبائل فون سروس معطل رہی۔
کراچی میں اتوار کی رات سے ہی موبائل فون سروس معطل کردی گئی تھی۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے آج صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
چہلم عاشورہ کے 40 دن بعد حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور دیگر شہدائے کربلا کی یاد میں منایا جاتا ہے۔