ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں کمپنیوں کو شامل کرنے پر چین کی امریکا پر تنقید

25 اگست 2024

چین کی وزارت تجارت نے اتوار کو کہا کہ وہ روس سے متعلق معاملات پر متعدد چینی اداروں کو اپنی ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے امریکی فیصلے کی شدید مخالفت کرتی ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی اقدام بین الاقوامی تجارتی نظام میں خلل ڈالتا ہے اور معمول کے اقتصادی تبادلات میں رکاوٹ بنتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین اپنی کمپنیوں کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

Read Comments