سونا مزید مہنگا، فی تولہ 2لاکھ 63ہزار 700روپے کی بلند ترین سطح پرجاپہنچا

اپ ڈیٹ 24 اگست 2024

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے ۔ ہفتے کو بھی ایک تولہ سونا 1700 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 2لاکھ 63ہزار 700روپے کی بلند ترین سطح پرجاپہنچا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1457 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 26 ہزار 80 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 62 ہزار کی بلند سطح پر جاپہنچی تھی ۔

ادھر عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر کے اضافے سے 2512 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی ۔

Read Comments