وزیر خزانہ کو ترک ایوی ایشن کی حکمت عملی پر بریفنگ

24 اگست 2024

وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب نے لکی سیمنٹ لمیٹڈ کے سی ای او محمد علی ٹبہ اور پیگاسس ائرلائنز کی چیئرپرسن رحمت ٹی نانے سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران محمت ٹی نانے نے ترکیہ کی ایوی ایشن حکمت عملی کا جائزہ پیش کیا جس میں پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر کو فائدہ پہنچانے والے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔

انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ کس طرح پاکستان اپنی ہوا بازی کی صنعت کو آگے بڑھانے کے لئے ترکیہ کے تجربے اور مہارت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

محمد اورنگزیب نے ترک ایوی ایشن انڈسٹری کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ ہوابازی کے شعبے میں تعاون دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے وزیراعظم کے وژن سے مطابقت رکھتا ہے۔

وزیر خزانہ نے ترکیہ کے وزیرتجارت کے ساتھ حالیہ ملاقات کو بھی یاد کیا جہاں دونوں فریقوں نے تجارت اور کاروباری تعاون کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ایوی ایشن سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے۔

آج ہونے والی بات چیت کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دیا گیا جو پاکستان کی ہوا بازی کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور ترکیہ کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں میں ایک قدم ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments