سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

23 اگست 2024

عالمی بلین مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ رک نہ سکا، جمعہ کو بھی ایک تولہ سونا 200 روپے کے اضافے سے پہلی بار 2لاکھ 62 ہزار روپے کی بلند سطح پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 172 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 24 ہزار 623 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 61 ہزار 800 روپے پر جاپہنچی تھی ۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کی کمی سے 2492 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

علاوہ ازیں چاندی کی فی تولہ قیمت2950 روپے پر مستحکم رہی ۔

Read Comments