چیراٹ سیمنٹ (پی ایس ایکس: سی ایچ سی سی) نے پچھلے مالی سال یقینی طور پر بڑی ترقی کی ہے، خاص طور پر پچھلے پانچ سالوں کے دوران جب مالی سال 20 میں یہ خسارے میں تھا۔ پچھلے دو سال میں معمولی بہتری کے بعد چیراٹ سیمنٹ کے منافع میں مالی سال 24 میں سالانہ بنیاد پر 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ کامیابی خاص طور پر اہم ہے کیونکہ کمپنی کو طلب میں کمی کا سامنا رہا ہے اور یہ اپنی بنیادی کاروباری سرگرمی، سیمنٹ کی تیاری پر زیادہ انحصار کرتا ہے تاکہ منافع کماسکے۔
مال سال 24 کے پہلے 9 ماہ کے دوران کمپنی کی ترسیلات 11 فیصد کم ہو گئیں جبکہ مقامی فروخت میں 14 فیصد کمی آئی ہے لیکن بڑھتی ہوئی برآمدات نے کمپنی کو بچالیا جو تقریباً 18 فیصد بڑھی۔ اس کے نتیجے میں اس مدت میں آمدنی میں 1 فیصد اضافہ ہوا۔ بڑھتی ہوئی قیمتیں سیمنٹ کے مینوفیکچررز کے منافع کا سب سے بڑا سبب بنی ہیں۔ چیراٹ کی سرکاری رپورٹس کے مطابق 9 ماہ کے دوران فی ٹن آمدن میں 13 فیصد اضافہ ہوا جب کہ لاگت میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس کے نتیجے میں مارجن میں اضافہ ہوا۔
مالی سال 24 میں مجموعی محصولات میں 3 فیصد اضافے کا امکان ہے ، یہ اضافہ مقامی طلب میں بہتری کی وجہ سے نہیں ہوا بلکہ اس کی وجہ ایک بار پھر بلند قیمتیں ہونگی۔ شمالی علاقوں کی مارکیٹ میں جہاں چیراٹ کے کارخانے واقع ہیں، قیمتوں میں گزشتہ سال کے دوران کافی تیزی آئی ہے، خاص طور پر حالیہ مہینوں میں پہلے کے مقابلے میں قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ۔ کیونکہ ان کی کارکردگی میں اضافہ ہورہا ہے جس نے مالی حالات کی بہتری میں مزید اہم کردار ادا کیا ہے۔ 9 ملین میں مجموعی ترسیل میں برآمدات کا حصہ گزشتہ سال کے 10 فیصد کے مقابلے میں 13 فیصد ریکارڈکیا گیا۔ یہ فرق سال بھربڑھتا چلا گیا۔
مالی سال 24 میں مارجن 31 فیصد (مالی سال 23 میں 27 فیصد ) رہا جس میں کئی عوامل ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کررہے تھے جن میں بہتر کوئلے کی انونٹری مینجمنٹ اور موثر بجلی شامل تھی۔ اس کا منافع مالی سال 24 میں 12 فیصد سے بڑھ کر 14 فیصد ہو گیا۔ کمپنی نے نہ صرف اپنے اوور ہیڈز (آمدنی کا 3 فیصد) کو کنٹرول میں رکھا بلکہ اس کے مالی اخراجات بھی آمدنی کے 4 فیصد تک گرگئے کیونکہ کمپنی نے اپنے طویل مدتی قرضوں کا ایک بڑا حصہ ادا کیا ۔