آرمی چیف سے ہارورڈ بزنس اسکول کے وفد کی ملاقات

22 اگست 2024

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے 44 طالب علموں کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر خطے کے امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے اہم کردار، دہشت گردی کے خلاف اس کی کوششوں اور جمہوری اقدار کی پاسداری کے لیے پاکستان کے عزم کے بارے میں خیالات کے تبادلے کا موقع فراہم کیا گیا۔

طلباء سے بات چیت کے دوران آرمی چیف نے سلامتی کے موجودہ مسائل سے نمٹنے کے لئے تعلیم، اختراع اور تنقیدی سوچ کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستان میں نمایاں امکانات، صلاحیتوں پر زور دیتے ہوئے طلبہ سے کہا کہ وہ اپنے تجربات سے نتائج اخذ کریں۔

آرمی چیف نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ ڈیجیٹل دنیا میں سفر کرتے وقت محتاط رہیں اور انہوں نے طلبہ کو غلط معلومات اور جعلی خبروں کے خطرات سے خبردار کیا۔

طلباء نے اس طرح کے نتیجہ خیز اور معلومات کے تبادلے کیلئے انتظامات پر آرمی چیف کی تعریف کی۔

یہ ملاقات آرمی چیف کے گزشتہ ریمارکس کے بعد ہوئی ہے جو انہوں نے یونیورسٹی کے طلباء کے ایک گروپ سے بات چیت کے دوران دیے تھے جس میں انہوں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ عوام کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

Read Comments