سونا مزید مہنگا، فی تولہ 2لاکھ 61ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا

  • دس گرام سونا 686 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 24 ہزار 451 روپے کا ہوگیا
اپ ڈیٹ 22 اگست 2024

عالمی بلین مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ رک نہ سکا، جمعرات کو بھی ایک تولہ سونا 800 روپے کے اضافے سے پہلی بار 2لاکھ 61ہزار 800روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 686 روپے اضافے سے 2 لاکھ 24 ہزار 451 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 61 ہزار روپے ہوگئی تھی ۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 2,504 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

علاوہ ازیں چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر برقرار رہی۔

Read Comments