توانائی کا شعبہ

22 اگست 2024

وفاقی وزراء برائے نجکاری و توانائی علیم خان اور سردار اویس لغاری کی زیر صدارت نجکاری کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

سابق سویلین اور فوجی ڈکٹیٹر پرویزمشرف کی انتظامیہ نے عوامی بیانات کے ساتھ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو پروگرام سے قرض حاصل کرنے کی شرط کے طور پر جمع کرائے گئے لیٹرآف انٹینٹ (ایل او آئی) میں اس اہم توجہ کا اعتراف کیا تھا حالانکہ قانونی چارہ جوئی اور/ یا کارکنوں کی منظم مزاحمت کی وجہ سے یہ عمل ہمیشہ ملتوی کردیا گیا تھا۔

یہ بات نوٹ کرنا اہم ہے کہ نجکاری، جسے شعبہ جاتی نااہلیوں کے حتمی حل کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، ملٹی لیٹرل اداروں کے عملے کے ساتھ گونجتی رہتی ہے—یہ ایک پالیسی ہے جس کی منظوری ان کے بورڈز نے دی ہے—جس کی عکاسی ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے پاکستان نیشنل اربن اسسمنٹ کے عنوان سے اپ لوڈ کی گئی حالیہ رپورٹ میں بھی ہوتی ہے.

پاکستانی انتظامیہ کے نظریاتی اختلافات کے باوجود ڈسکوز کی نجکاری پر بے پناہ توجہ دی جانے والی صورت حال میں ”چکن اینڈ ایگ“ کی پہیلی موجود ہے کیونکہ یہ واضح نہیں ہے کہ کون سا نظریہ غالب ہے:یا یہ کہ آئی ایم ایف کا مستقل قرضدار ہونے کے ناطے (پاکستان اس وقت پچیسویں پروگرام قرض کا خواہاں ہے) نجکاری کو واحد آپشن سمجھا جاتا ہے جو قریب آنے والے ڈیفالٹ کے خطرے سے بچا سکتا ہے، یا کیا گزشتہ دو دہائیوں سے منتخب اقتصادی منیجرز واقعی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ آگے بڑھنے کا یہی واحد راستہ ہے، ایک پالیسی کا نفاذ جو بجٹ کے لئے وسائل بھی پیدا کرے گا، ایک ایسا موقف جو کہ ماضی کی فروخت کے سودوں کے نتائج کا تجزیہ کیے بغیر اختیارکیا گیا ہے جیسے کہ دوسرے ممالک میں ہوا ہے۔

اے ڈی بی کی رپورٹ میں درست دلیل دی گئی ہے کہ ملک کی توانائی کمپنیاں خراب حالت میں ہیں جن میں سرکولر ڈیٹ اور ناقص ٹیرف اہم وجوہات ہیں۔

فنانس ڈویژن جیسے کہ اس کے پچھلے حکام نے بھی کیا، گردشی قرضوں کو ایک مسئلے کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔ اس نے مارچ 2022 تک اس قرض کو پاکستان کے جی ڈی پی کا 3.8 فیصد اور حکومتی قرض کا 5.6 فیصد قرار دیا ہے۔ اگر اس مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو یہ مالی سال 25 تک 4 کھرب روپے تک پہنچ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں شعبہ توانائی، معیشت اور مقامی سرگرمیوں پر مزید منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ تاہم رپورٹ کا دعویٰ ہے کہ صرف نجکاری شدہ کے الیکٹرک مالی طور پر پائیدار ہے۔ کمپنی پہلے بڑے نقصانات کا سامنا کرتی تھی لیکن نجکاری کے بعد اس کی بحالی ہوئی اور اس کے بعد سے اس نے اپنے محصولات کی وصولیوں سے کام کیا ہے۔

کافی مزاحمت کے باوجود اس نے اپنے 6500 کلومیٹر کے وسیع سروس ایریا کو میٹرنگ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، جو کراچی سے آگے سندھ اور بلوچستان کے پانچ اضلاع تک جاتا ہے، جس سے بجلی چوری اور آمدنی میں اسی طرح کے نقصان کو کم کیا گیا ہے، لوڈ شیڈنگ کے ذریعے اس نے غیر قانونی کنکشنز سے ہونے والے نقصانات پر قابو پایا ہے جو اب بھی کچھ علاقوں میں موجود ہیں۔

یہ نتیجہ چار انتہائی پریشان کن معروف عوامل پر غور کرنے میں ناکام رہا ہے: (i) کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی جاری ہے جس کا تخمینہ 1400 میگاواٹ لگایا گیا ہے، پاور ریگولیٹر نیپرا کی جانب سے رواں سال نیشنل گرڈ سے اضافی 300 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کی منظوری کے بعد، جس کا یوٹیلٹی کمپنی نے اعتراف کیا کہ اس سے 50 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ (ii) سیکرٹری توانائی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس کے دوران بتایا کہ کے الیکٹرک بنیادی طور پر تھرمل پاور کے ذریعے مہنگی بجلی پیدا کر رہی ہے۔ (iii) رواں سال کے الیکٹرک کے لیے ٹیرف ڈیفرنشل سبسڈی (ٹی ڈی ایس) کا بجٹ 174 ارب روپے ہے جبکہ آزاد جموں و کشمیر سمیت 10 ڈسکوز کے لیے مختص ٹی ڈی ایس کا بجٹ 276 ارب روپے ہے یا صرف کے الیکٹرک کو دیگر ڈسکوز کو ملنے والی سبسڈی کا 63 فیصد حصہ مل رہا ہے کیونکہ اس کے لائسنس ایریا میں بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔ یعنی کراچی، جو ملک کا سب سے بڑا میٹروپولیٹن اور تجارتی دارالحکومت ہے۔

ٹی ڈی ایس پورے ملک میں یکساں ٹیرف نظام کی پیداوار ہے اور واضح سوال یہ ہے کہ اگر ٹی ڈی ایس اتنا زیادہ ہے تو دیگر ڈسکوز کی نجکاری سے پہلے ٹی ڈی ایس کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز نہیں کرنی چاہئے، یقینی طور پر، اگر نجکاری کا مطلب ٹیکس دہندگان کے خرچ پر بڑی سبسڈی ہے تو پھر نجکاری کیوں کی جائے۔ اور (iv) نجکاری کو پھلنے پھولنے کے لیے مسابقت ہونی چاہیے۔

کے الیکٹرک کے علاوہ تمام ڈسکوز اجارہ داری کے حالات میں کام کرتی ہیں جو اب غیر خصوصی لائسنس کے تحت کام کرتی ہے لیکن پھر بھی بجلی کی واحد سپلائر ہے۔

لہٰذا اگرچہ یہ درست ہے کہ بجلی کا شعبہ بنیادی طور پر 2015 ء میں انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں سے متعلق مسائل سے بھرا ہوا ہے جس کی امید کی جا سکتی ہے کہ قابل تجدید توانائی میں اضافے کی حمایت کرتے وقت اس پر غور کیا جائے گا۔ تاہم موجودہ ناقص پالیسیوں کو مدنظر رکھے بغیر نجکاری کی اندھا دھند حمایت کرنا مزید تباہی کا سبب بنے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments