سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی تولہ 2لاکھ 61 ہزار کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا

21 اگست 2024

سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ، فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2لاکھ 61 ہزار روپے پر جاپہنچا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا بدھ کو 2512 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باوجود مقامی سطح پر فی تولہ سونا 300 روپے کے اضافےسے ملکی تاریخ میں پہلی بار 2لاکھ 61 ہزار کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 257 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 765 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پرمستحکم رہی ۔

Read Comments