سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 60ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر

20 اگست 2024

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 2لاکھ 60ہزار 700 روپے پر جاپہنچی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2512 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 700 روپے کے اضافے سے پہلی بار 2 لاکھ 60 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پرجاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 23 ہزار 508 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر برقرار رہی ۔

Read Comments