پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار رہا ہے۔ ہفتے کو بین الاقوامی نرخوں میں اضافے کے سبب مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 60 ہزار 200 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2144 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 23 ہزار 80 روپے ہوگئی۔
جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
اے پی جی جے ایس اے کے مطابق ہفتے کے روز سونے کی بین الاقوامی قیمت میں اضافہ ہوا، دن کے دوران 46 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس قیمت 2،507 ڈالر ہوگئی ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 50 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 2 ہزار 950 روپے ہوگئی۔